چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی تفصیل کے مطابق "کورونا" بحران کے پس منظر میں واشنگٹن اور بیجنگ نئی سرد جنگ کی راہ پر گامزن ہے۔
کل سخت لہجے والے ایک بیان میں چینی وزیر نے "کوویڈ 19" کی وبا کے بارے میں امریکی جھوٹ کو مسترد کرتے ہوئے کا ہے کہ ان کا ملک بیماری کی وجہ کی تعیین کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی کوشش کے لئے اپنا دروازاہ کھولے ہوئے ہے اور وانگ یی نے اس وبا کے سلسلہ میں واشنگٹن کے ساتھ الفاظ کی بڑھتی ہوئی جنگ کے تسلسل اور ہانگ کانگ پر بیجنگ کے کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے اقدام کے سلسلہ میں کہا ہے کہ امریکہ کو ایک سیاسی وائرس لاحق ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عہدیداران چین پر مسلسل حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ہم نے دیکھا ہے کہ امریکہ میں کچھ سیاسی قوتیں امریکی چین تعلقات کو یرغمال بنا رہی ہیں اور دونوں ممالک کو نئی سرد جنگ کی طرف مجبور کر رہی ہیں اور تجارت اور ہواوے اور ہانگ کانگ کی صورتحال کو لے کر دونوں ممالک کے مابین پیدا ہونے والے دیرینہ اختلافات کورونا وائرس کے بعد ایک نئی سمت کی طرف جا رہے ہیں۔(۔۔۔)
پیر 02 شوال المکرم 1441 ہجرى - 25 مئی 2020ء شماره نمبر [15154]