پوتن شامی فائل میں وسیع پیمانے پر اقدام کی تیاری کر رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2304281/%D9%BE%D9%88%D8%AA%D9%86-%D8%B4%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9-%D9%BE%DB%8C%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
پوتن شامی فائل میں وسیع پیمانے پر اقدام کی تیاری کر رہے ہیں
گزشتہ روز شمالی شام کے تل تمر میں دو روسی اور امریکی فوجی گاڑیوں کے قریب روسی فوجی پولیس کے ایک رکن کو کھڑا دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شام کے روسی سفیر الیگزینڈر ییفیموف کو شام کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے اور اس سلسلہ میں مبصرین کا کہنا ہے کہ پوتن شامی فائل کے سلسلہ میں وسیع تر اقدام کرنا چاہتے ہیں۔
اس فیصلے کی وجہ سے سفیر ییفیموف کو پوتن کی جانب سے دمشق میں ان روسی امور کی دیکھ بھال کرنے کے لئے بات کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس میں حمیمیم، طرطوس اور القامشلي کے فوجی اڈے کے ساتھ ساتھفوجی وسیاسی عزائم بھی شامل ہیں اور ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ یہ حکمنامہ جو قانونی معلومات کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے وہ کل سے نافذ ہوگیا ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)