یورپی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ماہرین نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ ایک نئے ہتھیار کے طور پر مستقبل میں اس طرح کا وائرس پھیلانے کا سہارا لے سکتے ہیں؛ کیونکہ کورونا وائرس نے اس قسم کے وبا سے نمٹنے کے سلسلہ میں "جدید معاشرتی کمزوری" کا اظہار کر دیا ہے۔
معاشرے میں بے چینی پیدا کرنے کے سلسلہ میں کورونا وائرسوں کی صلاحیت کے بارے میں ماہرین نے کل ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ دہشت گرد گروہ اس طرح کے موقع کو غنیمت نہیں سمجھیں گے اور انہوں نے اس بات کی طرف نشاندہی بھی کی ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے حیاتیاتی حملوں کی صلاحیت کی حد کو جانچنا شروع کردیا ہے اور ان وائرسی ہتھیاروں کا استعمال انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے اور روایتی دہشت گرد حملوں سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر انسانی اور معاشی نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔(۔۔۔)
منگل 03 شوال المکرم 1441 ہجرى - 26 مئی 2020ء شماره نمبر [15155]