"کورونا کی تنہائی" ختم ہو رہی ہے اور خلیج کی طرف سے حفاظتی تیاری

"کورونا" کی پابندیوں کو کم کئے جانے کے بعد کل لزبن کے قریب ساحل سمندر پر سورج سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پرتگالی شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
"کورونا" کی پابندیوں کو کم کئے جانے کے بعد کل لزبن کے قریب ساحل سمندر پر سورج سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پرتگالی شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

دنیا کے ممالک میں "کورونا کی تنہائی" میں کمی آرہی ہے اگرچہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کل صبح تک تو متاثرین کی تعداد 5.5 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں سے بیشتر امریکہ اور یورپ میں ہیں اور مرنے والوں کی تعداد تقریبا 346 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ایک طرف "ریمڈیسیویر" دوا سے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اس وائرس کا سامنا کرنے کے سلسلہ میں اچھے نتائج ظاہر ہوئے ہیں اور برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کا استعمال متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کرے گا تو دوسری طرف عرب خلیجی ممالک نے حفاظتی بیلٹ کے ساتھ معمول کے مطابق زندگی کی طرف بتدریج واپسی کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے ایک ٹائم پلان کا اعلان کیا جس کے ذریعہ وہ پہلے کل سے 21 جون تک کرفیو میں نرمی لانا شروع کرے گا اور اسی کے ساتھ نماز جمعہ کے لئے مکہ مکرمہ کے مساجد کے علاوہ دیگر مساجد کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، سرکاری شعبے کے ملازمین کے لئے جزوی واپسی کا آغاز ہوگا، اگلے اتوار سے داخلی اسفار دوبارہ شروع کر دئے جائیں گے، پھر تمام شعبوں میں کام کرنے والوں کو واپس لایا جائے گا، علاقوں کے درمیان ٹرانپورٹ بھی چالو ہو جائیں گے اور ریسٹورنٹ وعیرہ میں مقامی آڈر لئے جائیں گے لیکن اسی کے ساتھ 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونا ممنوع ہوگا۔(۔۔۔)

بدھ 04 شوال المکرم 1441 ہجرى - 27 مئی 2020ء شماره نمبر [15156]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]