ٹرمپ نے ٹویٹر سے جنگ کا آغاز کیا

ٹرمپ کے وہ ٹویٹس جسے ٹویٹر نے گمراہ کن قرار دیا ہے (اے ایف پی)
ٹرمپ کے وہ ٹویٹس جسے ٹویٹر نے گمراہ کن قرار دیا ہے (اے ایف پی)
TT

ٹرمپ نے ٹویٹر سے جنگ کا آغاز کیا

ٹرمپ کے وہ ٹویٹس جسے ٹویٹر نے گمراہ کن قرار دیا ہے (اے ایف پی)
ٹرمپ کے وہ ٹویٹس جسے ٹویٹر نے گمراہ کن قرار دیا ہے (اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک طویل مدت سے روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ہونے والے اپنے پرکشیدہ تعلقات کے بعد ٹویٹر کے ساتھ ایک جنگ کا آغاز کیا ہے اور ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئندہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس سائٹ کے ذریعہ ان دو ٹویٹس کے سہارے غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگانے کے پس منظر میں اسے منظم اور بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

کل ٹرمپ نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریبپلکن کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم قدامت پسندوں کی آوازوں کو مکمل طور پر خاموش کر دے گا لیکن ہم ہم اس کو مضبوطی سے منظم کردیں گے یا کچھ غلط ہونے سے پہلے ہی ہم اسے بند کردیں گے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ انہوں نے 2016 میں کیا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام رہے ہیں اور اب ہم اسے دہرانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 05 شوال المکرم 1441 ہجرى - 28 مئی 2020ء شماره نمبر [15157]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]