انقرہ کے ہمنوا دھڑوں کے ہاتھوں افرین میں شہریوں کا قتل

گزشتہ روز ادلب کے دیہی علاقوں میں ایک روسی ترک فوجی گشت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ترکی وزارت دفاع
گزشتہ روز ادلب کے دیہی علاقوں میں ایک روسی ترک فوجی گشت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ترکی وزارت دفاع
TT

شمالی شام میں حلب کے دیہی علاقوں میں واقع شہر افرین میں انقرہ کے وفادار دو دھڑوں کے مابین ہونے والی لڑائی میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں اور یہ علاقہ بنیادی طور پر کرد کا علاقہ ہے جہاں سنہ 2018 کے آغاز میں ترک فوج کے دھڑوں نے اپنا قبضہ جمایا تھا۔

انسانی حقوق کے شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ ایک طرف الحمزہ ڈویژن کے مسلح افراد اور دوسری طرف مشرقی غوطہ سے بے گھر عسکریت پسندوں کے مابین پرتشدد مسلح لڑائی ہوئی ہے اور یہ لڑائی اس وقت ہوئی جب "الحمزہ ڈویژن" سے وابستہ ایک فوجی گروپ نے ایک تجارتی اسٹور کو لوٹنے کی کوشش کی اور اس کا مالک مشرقی غوطہ میں عربین کے علاقہ سے تھا اور ان لوگوں نے قیمت ادا کیے بغیر کچھ کھانے پینے کی چیزیں لینے کی کوشش کی تھی۔(۔۔۔)

جمعہ 06 شوال المکرم 1441 ہجرى - 29 مئی 2020ء شماره نمبر [15158]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]