اقوام متحدہ یمن میں 30 انسان دوست پروگرام بند کرنے کے لئے تیارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2310896/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DB%8C%D9%85%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-30-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D9%86-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85-%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1
اقوام متحدہ یمن میں 30 انسان دوست پروگرام بند کرنے کے لئے تیار
صنعا میں گزشتہ ہفتے کاروں پر جراثیم سے پاک مواد کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یمن میں 41 بڑے پروگرام بند کرنے جا رہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں ان میں سے 30 کو بند کردیا جائے گا اور ایک ایسے بیان کے مطابق جس میں بین الاقوامی تنظیم نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے سے آگاہ کیا ہے جو 20 فیصد ہے اور یہ عالمی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔
یمن میں انسانی ہم آہنگی کی خاتون ذمہ دار لیز گرانڈی نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن میں یہ وائرس بغیر کسی رکے پھیل رہا ہے اور پورے ملک میں اس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہو رہی ہے۔
یہ انتباہ اس وقت سامنے آئی ہے جب حوثی ملیشیا مسلسل اپنے کنٹرول والے علاقوں میں ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔(۔۔۔) ہفتہ07 شوال المکرم 1441 ہجرى - 30 مئی 2020ء شماره نمبر [15159]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)