حزب اللہ کے اسلحے کی وجہ سے دوبارہ کشیدگی کا آغاز

حزب اللہ کے اسلحے کی وجہ سے دوبارہ کشیدگی کا آغاز

اتوار, 31 May, 2020 - 13:45
حزب اللہ کے اسلحے کے خلاف گزشتہ روز بیروت میں مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
گزشتہ روز حزب اللہ کے ہتھیار کی وجہ سے بیروت میں پیش آنے والے واقعات میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ سب لوگ معاشی صورتحال اور "کورونا" وبائی مرض سے دوچار ہیں اور مظاہرین لبنانی دار الحکومت میں انصاف محل کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے نکل پڑے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایسے بینر بھی ہیں جن کے ذریعہ وہ حزب اللہ سے ہتھیار لینے اور لبنانی فوج کے ہاتھ میں دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ سب بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور خاص طور پر قرارداد نمبر 1559 پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انصاف محل کے سامنے ایک اور دھرنا دیا گیا ہے جس میں حزب اللہ سے اسلحہ لینے کے مطالبے کے سلسلہ میں ہونے والے احتجاج کو مسترد کیا گیا ہے اور اس میں حزب اللہ کے حامیوں نے حصہ لیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ کے خلاف مظاہرین سے تصادم کو روکنے کے لئے علاقے کو بند کردیا ہے۔(۔۔۔)


اتوار 08 شوال المکرم 1441 ہجرى - 31 مئی 2020ء شماره نمبر [15160]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا