منیاپولیس کے مظاہروں کا دائرہ دوسرے امریکی شہروں تک پہنچا

منیاپولیس میں جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد شکاگو میں ہونے والے مظارہ کے دوران مظاہرین اور پولیس فورس کے مابین محاذ آرائی کی تصویروں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
منیاپولیس میں جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد شکاگو میں ہونے والے مظارہ کے دوران مظاہرین اور پولیس فورس کے مابین محاذ آرائی کی تصویروں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

امریکی شہر منیاپولیس میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا دائرہ وسیع ہو کر دوسرے امریکی شہروں میں بھی پھیل گیا ہے کیونکہ حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے نیشنل گارڈ کی مزید دستے تعینات کردیئے ہیں۔

جمعہ کے روز فلائیڈ کے قتل کے شبہ میں پولیس پر قتل کا الزام لگانے سے ملک میں شورش کم نہیں ہوئی ہے اور نیویارک سے لاس اینجلس تک پولیس کی نسل پرستی کے خلاف ہونے والوں مظاہروں کے دوران کشیدگی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایجنسی فرانس پریس کے مطابق نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین نے منیاپولیس میں لگاتار چوتھی رات پولیس سے جھڑپیں کی ہیں اور وہاں سے آگ لگنے اور لوٹ مار  ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے اور مظاہرین اور پولیس افسران کے مابین کشیدگیاں بھی ہوئی ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 08 شوال المکرم 1441 ہجرى - 31 مئی 2020ء شماره نمبر [15160]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]