طبی لحاظ سے بہت سارے ممالک کورونا کے سلسلہ میں مختلف ویکسینوں کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے مابین اس کی افادیت کے بارے میں اختلافات بھی ہیں اور ان ویکسینوں میں سب سے زیادہ متنازعہ دوا "ہائڈروکسی کلوروکائن" ہے جس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اس پر پابندی لگائی ہے جبکہ ایک تحقیق میں تنازعہ کو بھی زیربحث لایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین "کوویڈ ۔19" کے مریضوں کے لئے مفید نہیں ہے بلکہ یہ ان کے لئے نقصان دہ ہے۔
22 مئی کو طبی جریدے "دی لانسیٹ" میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ملیریا کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی کلوروکائن سے حاصل کردہ "ہائیڈروکسی کلوروکائن" "کوویڈ -19" کے علاج کے لئے مفید نہیں ہے اور اس سے اموات اور دل کے امراض کے خطرے میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔(۔۔۔)
منگل 10 شوال المکرم 1441 ہجرى - 02 جون 2020ء شماره نمبر [15162]