ڈونرز نے یمن کو 1.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد کا کیا وعدہ

کل ریاض میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن کے لئے "ڈونرز کانفرنس" کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
کل ریاض میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن کے لئے "ڈونرز کانفرنس" کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کل ریاض میں منعقد ہونے والی یمن ڈونرز کانفرنس کے نتیجے میں امدادی اور انسانی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو 1.35 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
 
اس کانفرنس میں 126 سے زیادہ جماعتوں نے شرکت کی ، جو
پہلے سے طے شدہ طور پر ریاض میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں 126 اداروں نے شرکت کی ہے جن میں 66 ممالک، 15 بین الاقوامی تنظیمیں، 3 بین الاقوامی سرکاری تنظیمیں اور 39 غیر سرکاری تنظیمیں شامل ہیں اور اس کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بینک، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور ریڈ کراس اور انٹرنیشنل فیڈریشن ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے سب سے نمایاں شراکت 500 ملین ڈالر، ناروے کی طرف سے 195 ملین ڈالر، برطانیہ کی طرف سے 200 ملین ڈالر، سویڈن کی طرف سے 30 ملین ڈالر، جاپان کی طرف سے 41 ملین ڈالر یمین کے امدادی اداروں کو دئے گئے ہیں اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 7.3 ملین ڈالر دئے گئے ہیں اور جنوبی کوریا نے 18.4 ملین ،ڈالر اور کینیڈا نے 40 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے جبکہ یوروپی کمیشن نے 80 ملین ڈالر اور نیدرلینڈز نے 16.7 ملین ڈالر فراہم کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 11 شوال المکرم 1441 ہجرى - 03 جون 2020ء شماره نمبر [15163]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]