روس کی طرف سے مغربی شام سے لے کر مشرق تک پھیلتا ہوا حملہ

گزشتہ روز شام کے شمال مشرقی علاقے  مالکیہ کے قریب دو امریکی فوجی گاڑیوں کو دو روسی گاڑیوں کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
گزشتہ روز شام کے شمال مشرقی علاقے مالکیہ کے قریب دو امریکی فوجی گاڑیوں کو دو روسی گاڑیوں کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

روسی طیاروں نے شمال مغربی شام میں حماۃ، ادلب اور لاذقیہ کے دیہی علاقوں کے مابین "شمالی مثلث" میں متعدد حملے کئے ہیں اور تین ماہ قبل جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے۔

گزشتہ روز حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ روسی حملوں میں منگل - بدھ کی درمیانی رات سے پہلے حماۃ، ادلب اور لاذقیہ نامی تین علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ علاقہ تینوں گورنریٹ کے درمیان انتظامی سرحدوں پر واقع ہے۔

اسی وقت سے اس علاقے میں وقفے وقفے سے جھڑپیں اور دونوں فریق کے درمیان توپ خانے کے ذریعہ گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بیان میں قومی لبریشن فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ کا مشرقی حصہ "فوجی زون" کا علاقہ ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 12 شوال المکرم 1441 ہجرى - 04 جون 2020ء شماره نمبر [15164]
 
آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]