ٹرمپ نے فوج کے استعمال سے پیچھے ہٹنے کا کیا اشارہ

فلائیڈ کی موت کے خلاف ہونے والے احتجاجات کے دائرہ میں صوبۂ اوریگون کے پورٹ لینڈ  میں ایک زبردست مارچ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے احتجاج میں مشتعل سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کا استعمال کرنے سے پیچھے ہٹنے کا اشارہ کیا ہے اور انہوں نے نیوز میکس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایسا کرنا پڑے گا۔

یہ اقدام وزیر دفاع مارک ایسبر اور ان کے پیشرو جیم میٹیس کے ذریعہ فوج کے استعمال کے سلسلہ میں صدر کی دھمکیوں پر سرعام تنقید کرنے کے بعد ہوا ہے اور ان تنقیدوں کے بعد ایسپر نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کی اور پھر پینٹاگون نے سیکڑوں فوجی اہلکاروں کو دار الحکومت واشنگٹن کے علاقے میں بھیجنے کے فیصلے کو ختم کیا ہے۔

گزشتہ روز فلائیڈ کے جنازہ کی ترتیب انسانی حقوق کے ایک کارکن ال شارپٹن کی سربراہی میں اسی جگہ کی گئی جہاں 25 مئی کو منیاپولس میں یہ واقعہ ہوا تھا اور اس منسابت سے امریکی شہروں میں بڑے پیمانہ پر مظاہروں کا سلسلہ دیکھا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 13 شوال المکرم 1441 ہجرى - 05 جون 2020ء شماره نمبر [15165]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]