اوپیک پلس نے ریکارڈ میں کمی کو ایک ماہ کے لئے بڑھایاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2328066/%D8%A7%D9%88%D9%BE%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D9%84%D8%B3-%D9%86%DB%92-%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DA%88-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%A7%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%DA%91%DA%BE%D8%A7%DB%8C%D8%A7
اوپیک پلس نے ریکارڈ میں کمی کو ایک ماہ کے لئے بڑھایا
اوپیک پلس کی کوشش جولائی میں عالمی سطح پر تیل کی 7.7 پیداوار کے بجائے 10 فیصد کرنے کی ہے (ڈی پی اے)
لندن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
اوپیک پلس نے ریکارڈ میں کمی کو ایک ماہ کے لئے بڑھایا
اوپیک پلس کی کوشش جولائی میں عالمی سطح پر تیل کی 7.7 پیداوار کے بجائے 10 فیصد کرنے کی ہے (ڈی پی اے)
تیل کی ان منڈیوں میں توازن قائم کرنے کے لئے ممبروں کی طرف سے ہونے والی کوشش کے دائرہ میں اوپیک پلس کے ممالک نے تیل کی موجودہ روزانہ کی پیداوار 9.7 ملین بیرل میں ایک مہینہ کا اضافہ کرنے کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے جن کی حالت اب درست ہوتی نظر آرہی ہے اور اس کے علاوہ جن ممالک نے عمل نہیں کیا ہے ان کے لئے معاوضے کے اصول کو اپنایا جائے گا۔
کل اوپیک پلس کے اجلاس کے اختتامی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جن ممالک نے معاہدے کی منظوری کے بعد سے پیداوار میں کمی کی پابندی نہیں کی ہے انہیں اسی تناسب کی تلافی کرنی ہوگی جو انہوں نے جولائی اگست اور ستمبر کے مہینوں میں نہیں کیا تھا۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)