برطانیہ نے یمنی عوام سے امن کی طرف بڑھنے کا مطالبہ کیا ہے

سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا سکتا ہے
سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

برطانیہ نے یمنی عوام سے امن کی طرف بڑھنے کا مطالبہ کیا ہے

سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا سکتا ہے
سفیر مائیکل آرون کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن میں برطانیہ کے سفیر مائیکل آرون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھ کے ذریعہ حوثیوں کے ساتھ ہونے والے صلاح مشورے سے مثبت ماحول پیدا ہوا ہے اور انہوں نے یمنی بحران کی فریقین قانونی حکومت اور حوثی باغیوں اور عبوری کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ذمہ داری قبول کریں اور تنازعات کے جامع سیاسی تصفیے کی طرف گامزن ہوں۔

الشرق الاوسط کو خصوصی بیان دیتے ہوئے برطانوی سفیر نے کہا  ہے کہ ان کی طرف سے پیش کردہ اقدام کے بارے میں حوثیوں کے ساتھ گریفتھ کی کوششیں اور مشاورت ایک مثبت آب وہوا اور حالات میں ہوئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اقوام متحدہ کے مندوب پر امید ہیں اور وہ تمام فریقوں سے رابطے میں ہیں اور ہم جلد ہی خوشخبری کے منتظر ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 18 شوال المکرم 1441 ہجرى - 10 جون 2020ء شماره نمبر [15170]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]