ٹرمپ نے لیبیا میں مصر کی امن کوششوں کا خیر مقدم کیا

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو گزشتہ روز لیبیا میں جرمنی کے سفیر سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (جنرل کمانڈ)
فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو گزشتہ روز لیبیا میں جرمنی کے سفیر سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (جنرل کمانڈ)
TT

گزشتہ روز مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے "قاہرہ اعلان" اقدام کے آغاز کی روشنی میں لیبیا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے جس میں ٹرمپ نے بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لئے مصری کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسی طرح امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گزشتہ روز لیبیا میں متحارب فریقین کے مابین اقوام متحدہ کی زیر قیادت مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا خیر مقدم کیا ہے اور تمام فریقوں سے کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدہ تک پہنچنے کے لئے فوری مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے تاکہ روس، یا کوئی دوسرا ملک اپنے مقاصد کے لئے لیبیا کی خودمختاری میں مداخلت کر سکے۔

دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو آگاہ کیا ہے کہ "قاہرہ اعلان" لیبیا میں سیاسی حل کی بنیاد نہیں ہے اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اردوغان نے گزشتہ روز پوتن سے ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ماسکو "قاہرہ اعلان" کی حمایت کے سلسلہ میں اپنا موقف بدلے گا۔(۔۔۔)

جمعرات 19 شوال المکرم 1441 ہجرى - 11 جون 2020ء شماره نمبر [15171]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]