افریقہ میں کورونا کے پھیلاؤ کے 3 عوامل ہیں

گزشتہ روز نشر  کردہ ایک تصویر میں عراقی شہر نجف کے اندر "کورونا" کے مہلوکین کے لئے قبروں کی کھدائی کا منظر دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
گزشتہ روز نشر کردہ ایک تصویر میں عراقی شہر نجف کے اندر "کورونا" کے مہلوکین کے لئے قبروں کی کھدائی کا منظر دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
TT

گزشتہ روز عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقہ میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے تیزی سے پھیلاؤ کے بارے میں متنبہ کیا ہے جہاں اب تک پوری دنیا کے مقابلہ میں کم سے کم متاثرین اور موت کی تعداد ریکارڈ کی گئ ہے۔

افریقہ کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ماکیڈیسو موتی نے بتایا ہے کہ براعظم میں لگ بھگ 200 ہزار کیس ہیں جن میں دس ممالک کے اندر 75 فیصد کیس ہیں اور انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک ہم ایک موثر ویکسین تک نہیں پہنچتے ہیں تب تک مجھے خطے میں مستقل اضافہ کا ڈر لگا رہے گا اور متعدد ممالک میں پھیلاؤ کے کچھ مقامات پر بھی قابو پالیا جائے گا جیسا کہ ابھی جنوبی افریقہ، جزائر اور کیمرون کی صورت حال ہے لیکن عہدیدار نے مزید کہا کہ ابھی تک جو بھی ناگفتہ بہ صورتحال یا موت کی تعداد کی بات ہے سب کو ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 20 شوال المکرم 1441 ہجرى - 12 جون 2020ء شماره نمبر [15172]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]