چینی اور خلیج میں "کورونا" کے کیس میں اضافہ اور دوبارہ ابھرنے کے سلسلہ میں خدشات

چینی اور خلیج میں "کورونا" کے کیس میں اضافہ اور دوبارہ ابھرنے کے سلسلہ میں خدشات

منگل, 16 June, 2020 - 11:30
«کورونا» کی تنہائی کے بعد وسطی لندن کے آکسفورڈ اسٹریٹ میں کل دوکانوں کے دوبارہ کھلتے ہی خریداروں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
چین اور خلیجی ریاستوں میں کورونا کے کیسوں کی تعداد میں تشویشناک توسیع ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ماہرین نے وائرس کے مزید اضافہ کے سلسلہ میں خبردار کیا ہے اور اس کی وجہ سے موثر ویکسین کی تلاش کی کوششوں میں پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایجنسی فرانس پریس کے مطابق چین کے دار الحکومت بیجنگ میں خاص طور پر دار الحکومت کے جنوب میں چنفادی مارکیٹ کے آس پاس بڑی تعداد میں کیسز کا پتہ چلا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ میں ایک بار پھر وبا کے پھیلنے کے بعد 100 سے زیادہ نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں اور اسی وجہ سے حکام کو بہت سے رہائشی علاقوں، کھیلوں اور ثقافتی مقامات کو ایک بار پھر بند کرنے کا اشارہ کرنا پڑا ہے۔


خلیج کی جہاں تک بات ہے تو سعودی عرب میں 4507 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1011 افراد تک پہنچ گئی ہے اور کویت میں دو افراد کے انتقال ہونے کی خبر ملی ہے اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 36431 ہو گئی ہے اور سلطنت عمان میں 1043 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور وہاں بھی 4 افراد کے مرنے کی خبر ملی ہے اور بحرین میں بھی 4 افراد کے مرنے اور 317 نئے کیس ریکارڈ کیے جانے کی خبر ملی ہے اور قطر میں 1274 نئے کیس اور 3 افراد کے مرنے کی خبر ملی ہے۔(۔۔۔)


منگل 24 شوال المکرم 1441 ہجرى - 16 جون 2020ء شماره نمبر [15176]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا