گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفید فام پولیس اہلکار کے ذریعہ ایک افریقی امریکی شخص کے قتل پر امریکہ میں احتجاج کے بعد پولیس اصلاحات کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیا ہے۔
"سیف پولیس فار سیف کمیونٹیز" کے عنوان سے جاری اس ایگزیکٹو آرڈر میں تین چیزوں کا نقشہ کھینچا گیا ہے جن میں سے پہلا گلا دبانے کو روکنے کے لئے محکمۂ پولیس کو، مشتبہ افراد کی گرفتاری کے تکنیک کو کم کرنے اور پولیس افسران کی تربیت فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی مالی مراعات کو یقینی بنانا ہے اور دوسرا ان افسران کے لئے ڈیٹا بیس بنانا ہے جن پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور تیسرے کا تعلق سول اور دماغی صحت اور ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کے لئے پولیس محکموں میں ملازمت کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔
بدھ 25 شوال المکرم 1441 ہجرى - 17 جون 2020ء شماره نمبر [15178]