برطانیہ کرونا کے علاج میں کارآمد ثابت ہونے والی دوائی کا استعمال کرے گاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2340571/%D8%A8%D8%B1%D8%B7%D8%A7%D9%86%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A2%D9%85%D8%AF-%D8%AB%D8%A7%D8%A8%D8%AA-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%AF%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%DA%AF%D8%A7
برطانیہ کرونا کے علاج میں کارآمد ثابت ہونے والی دوائی کا استعمال کرے گا
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
برطانیہ کرونا کے علاج میں کارآمد ثابت ہونے والی دوائی کا استعمال کرے گا
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس "کوویڈ ۔19" سے متاثرہ لوگوں کے علاج کرنے کے سلسلہ میں ایک اہم پیشرفت ظاہر ہونے کے بعد اس نے فورا ہی ڈیکسامیتھاسن "دوائی کا استعمال شروع کردیا ہے کیونکہ اس سے متاثرہ کیسوں کی ایک تہائی تعداد کے صحت یاب ہونے میں مدد ملی ہے۔
کل منگل کو برطانوی صحت کے سکریٹری میٹ ہینکوک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فوری طور پر "کوویڈ ۔19" کے مریضوں کو ایک ڈیکسامیٹھاسن دینا شروع کردے گا کیونکہ ایک ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اس دوا سے انتہائی خطرناک بیماری کے شکار مریضوں کی جان بچانے میں مدد ملی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)