مغربی لندن میں ایک دہشت گردانہ چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے

مغربی لندن میں ایک دہشت گردانہ چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے
TT

مغربی لندن میں ایک دہشت گردانہ چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے

مغربی لندن میں ایک دہشت گردانہ چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے
نسل پرستی کے خلاف کالوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں مظاہرات ہونے کے فورا بعد ہی برطانوی شہر ریڈنگ میں چاقو مارنے کے ذریعہ ایک خونی واردات کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ دہشت گردی پر مبنی ہے اور مجرم لیبیا کا رہنے والا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مختلف ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے اور وہاں پر موجود افراد نے اس واقعے کی ویڈیو کلپس انٹرنیٹ پر ڈا لدی ہے جس میں پولیس اہلکار ایک عوامی پارک کے لان میں پڑے خون سے شرابور مریضوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے ہیں اور زخمیوں کو پہنچانے کے لئے ایک ایمبولینس بھی طلب کی گئی ہے۔

اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ بلیک لائف موومنٹ کو اہم قرار دینے کے لئے ایک احتجاجی مقام پر ہوا ہے۔

اتوار 29 شوال المکرم 1441 ہجرى - 21 جون 2020ء شماره نمبر [15181]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]