عالمی سطح پر برازیل کے اندر کورونا کی تعداد 9 ملین کیس کے قریب ہے

وبا پھیلنے کے باوجود ساؤ پالو شہر میں لوگوں سے بھری ایک سڑک کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
وبا پھیلنے کے باوجود ساؤ پالو شہر میں لوگوں سے بھری ایک سڑک کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

عالمی سطح پر برازیل میں کورونا کے کل معاملات 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں کیونکہ گزشتہ روز "کوویڈ 19" کے 10 لاکھ تصدیق شدہ واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق جون کے آغاز کے بعد سے دنیا میں سب سے زیادہ کیس (518 ہزار) اور اموات (19ہزار) امریکہ کے بعد وہیں ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے یہ ملک اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

سعودی عرب میں حکومت نے ملک کے تمام خطوں اور شہروں میں آج صبح چھ بجے سے کرفیو کو مکمل طور پر ختم کرنے اور مردوں کے ہیئر ڈریسنگ، بیوٹی پالر، جم اور اسپورٹس کلب سمیت تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی واپسی کی اجازت دے دی ہے لیکن عمرہ، زيارت اور بین الاقوامی اسفار کے بند ہونے کو بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے اور آئندہ اطلاع تک ملک کی زمینی اور سمندری سرحدوں سے آنے جانے کی بھی ابھی اجازت نہیں ملی ہے۔

اسی سلسلہ میں یوروپی ممالک آہستہ آہستہ پابندیوں کو ختم کررہے ہیں کیوںکہ فرانسیسی حکومت نے پیر کو سنیما گھروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے اور 11 جولائی سے شروع ہونے والے اسٹیڈیموں میں شائقین کی محدود شرکت کی بھی اجازت دی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 29 شوال المکرم 1441 ہجرى - 21 جون 2020ء شماره نمبر [15181]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]