بری کی طرف سے داخل کو مضبوط بنانے کے لئے بعبدا کی ملاقات کی کوشش

بری اور دیاب کو گزشتہ جمعہ  کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
بری اور دیاب کو گزشتہ جمعہ کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
TT

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری 25 مئی کو صدر جمہوریہ مائکل عون کی دعوت پر  ایک سیاسی اجلاس کرنے کے خواہاں ہیں اور یہ ایک ایسا سیاسی اسٹیشن ہوگا جس سے ماحول اور حالات کو مستحکم کرنے کی طرف بڑھنے، ایک طوفان کا سامنا کرنے اور لبنان کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ مارونائٹ پیٹریارک نے اجلاس ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں ایک قومی دستاویز کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوگی اور اس میں ایک طے شدہ سڑک کا نقشہ، معاشی اور سیاسی امور پر متفقہ موقف، ریاست کے اختیار کو موثر تسلیم کرنے اور لبنان کے تمام علاقوں میں دوسروں کو قبول نہ کرنے کی بات ہوگی۔

ایک نمائندہ ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ بری کو امید ہے کہ اجلاس میں شریک افراد اپنے وابستہ امور اور رویوں سے قطع نظر اس بات پر اتفاق کریں گے کہ لبنان کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی تحفظ کا جال بچھانا ہوگا۔(۔۔۔)
 
پیر 01 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 22 جون 2020ء شماره نمبر [15182]

آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]