پوتن نے 2036 تک اپنے رہنے کے امکان کو تقویت بخشی ہے

پوتن نے 2036 تک اپنے رہنے کے امکان کو تقویت بخشی ہے
TT

پوتن نے 2036 تک اپنے رہنے کے امکان کو تقویت بخشی ہے

پوتن نے 2036 تک اپنے رہنے کے امکان کو تقویت بخشی ہے
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کل اتوار کے دن یہ کہہ کر 2036 تک اپنے صدر رہنے کے امکان کو تقویت بخشی ہے کہ اگر ووٹر اس آئینی ترمیم پر راضی ہوجاتے ہیں تو وہ نئی مدت کے لئے انتخاب لڑنے کے سلسلہ میں غور وفکر کریں گے جس سے انھیں ایسا کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ روز نشر ہونے والی پوتن نے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر دستون میں اختیار ملا تو میں اپنے منصب کے لئے دوبارہ امیدوار بننے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور ہم اس سلسلہ میں دیکھیں گے اور میں نے ابھی تک اپنے لئے کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

25 جون سے یکم جولائی تک روسی آئین میں مجوزہ ترامیم پر ووٹ دیں گے اور اگر ان ترامیم کو منظور کرلیا جاتا ہے تو اس کی اجازت ہوگی کہ پوتن کے اپنے دور صدارت کا آغاز صفر سے شروع کریں گے اور 6 سال کی مدت کے لئے اس عہدہ پر مزید رہنے کی اجازت ہوگی اور جب ان کی موجودہ میعاد 2024 میں ختم ہو گی تو وہ مزید دو مدت کے لئے صدر بن سکتے ہیں اور توقع ہے کہ ان ترامیم کو ووٹ میں بڑی اکثریت سے منظور کرلیا جائے گا۔(۔۔۔)

پیر 01 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 22 جون 2020ء شماره نمبر [15182]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]