سعودی عرب: محدود انداز میں حج کرنا محفوظ اور صحتمند ہے

سعودی عرب: محدود انداز میں حج کرنا محفوظ اور صحتمند ہے
TT

سعودی عرب: محدود انداز میں حج کرنا محفوظ اور صحتمند ہے

سعودی عرب: محدود انداز میں حج کرنا محفوظ اور صحتمند ہے
"کورونا" وبائی مرض کے تسلسل کی روشنی میں سعودی عرب نے خصوصی طور پر ملک کے حاجیوں کے لئے بہت محدود تعداد میں اس سال حج کے قیام کا اعلان کیا ہے اور وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کل پیر کے دن جاری ہونے والا یہ فیصلہ شریعت کے قیام کے مفاد میں ایک محفوظ اور صحتمند انداز میں آیا ہے اور اس فیصلہ سے انسانی روح کے تحفظ کے سلسلہ میں اسلامی شریعت کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے انسانی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری معاشرتی دوری اور حفاضت کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔

مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ خدا کے مقدس گھر کے مہمانوں اور مسجد نبوی کے زائرین کی حفاظت اور صحت وحفاظت کے ساتھ حج وعمرہ کی ادائگی کا خواہشمند ہے اور سعودی عرب کورونا وائرس کے انفیکشن کے ظہور اور ابتداء سے ہی کچھ ممالک میں انفیکشن پھیلنے کی وجہ سے مہمانوں کی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند ہے اور اسی وجہ سے بیرون ملک سے حجاج کرام کی آمد کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور مقدس سرزمین میں موجود عازمین پر اکتفا کیا گیا ہے اور اسی میں خیر ہے اور عالمی سطح پر وبائی امراض کا مقابلہ کرنے اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ایک طرح حصہ لینا بھی ہوگا اور ریاستوں اور بین الاقوامی صحت کی تنظیموں کی کاوشوں کی حمایت بھی ہوگی۔(۔۔۔)

منگل 02 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 23 جون 2020ء شماره نمبر [15183]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]