لیبیا میں جنگ روکنے کے لئے امریکی دباؤ

گزشتہ روز سراج کو زوارة ہوائی اڈہ پر امریکی سفیر اور آفریک کمانڈر سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

امریکہ نے لیبیا کی جماعتوں پر فوجی کشیدگی کو روکنے اور جنگ بندی کی پاسداری کرنے کے لئے اپنے دباؤ میں اضافہ  کردیا ہے اور افریقہ میں امریکی افواج کے کمانڈر (اے ایف آرکیم) جنرل اسٹیفن ٹاؤنسنڈ نے لیبیا میں امریکی سفیر رچرڈ نورلینڈ کی موجودگی میں گزشتہ روز زوارة ہوائی اڈہ پر الوفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کے ساتھ ایک ملاقات کی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکی فریق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام فریقین کو جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے زیر قیادت سیاسی مذاکرات کی طرف واپس جانے کی ضرورت ہے اور امریکی سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ تشدد کی وجہ سے لیبیا میں (آئی ایس آئی ایس) اور (القاعدہ) تنظیموں کی واپسی کے امکانات بڑھ جائیں گے اور غیر ملکی جماعتوں کے حق میں ملک کے اندر لوگ دو فرقوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔(۔۔۔)

منگل 02 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 23 جون 2020ء شماره نمبر [15183]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]