ریاض قانونی اور عبوری حکومت کی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں مشغول ہے

ریاض قانونی اور عبوری حکومت کی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں مشغول ہے

منگل, 23 June, 2020 - 15:45
یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر کو دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر)
سعودی عرب نے قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین تنازعہ اور کشمکس کے دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے کے سلسلہ میں یمنیوں کے خدشات کو ختم کردیا ہے کیونکہ یمن میں مملکت کے سفیر محمد آل جابر نے کل پیر کے دن اعلان کیا ہے کہ دونوں فریقوں نے اپنے درمیان لڑائی کو روکنے اور تمام گورنریٹ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے۔

محمد آل جابر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خونریزی کو روکنے، درار کو ختم کرنے اور صفوں کو یکجا کرنے کے سلسلہ میں سعودی عرب اور اتحاد کی جانب سے کی جانے والی کوششیں اس طور پر کامیاب ہوئی ہیں کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل نے ابین میں مکمل طور پر جنگ بندی اور تمام گورنریٹ میں تمام شکل کی کشیدگی کو ختم کرنے کے بارے میں اقدام کیا ہے اور دونوں فریقوں نے ریاض معاہدہ کے فوری نفاذ کے لئے سعودی عرب میں منعقدہ  اجلاس میں ہی کمیٹی کا آغاز کردیا ہے۔(۔۔۔)


منگل 02 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 23 جون 2020ء شماره نمبر [15183]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا