سعودی دفاع نے حوثی جارحیت کو ناکام بنا دیاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2352891/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%AF%D9%81%D8%A7%D8%B9-%D9%86%DB%92-%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%D8%AD%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%A7%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%A7
گزشتہ ستمبر کو سعودی عرب کے ذریعہ حوثیوں کے ساتھ ایرانی فوجی سازوسامان کو ضبط کیا گیا اور کرنل ترکی المالکی کو امریکی وزیر خارجہ کے معاون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ریاض: «الشرق الاوسط»
TT
TT
سعودی دفاع نے حوثی جارحیت کو ناکام بنا دیا
گزشتہ ستمبر کو سعودی عرب کے ذریعہ حوثیوں کے ساتھ ایرانی فوجی سازوسامان کو ضبط کیا گیا اور کرنل ترکی المالکی کو امریکی وزیر خارجہ کے معاون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پچھلے دو دنوں کے دوران سعودی عرب کے فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل اور بکتر بند ڈرون سے حوثیوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے اور اس میں ملیشیاؤں کے ذریعہ صنعا سے دار الحکومت ریاض کی طرف داغا جانے والا میزائل بھی شامل ہے۔
یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان کرنل ترک المالکی نے کہا ہے کہ مشترکہ اتحادی افواج منگل کی صبح دہشت گرد حوثی ملیشیاؤں کے ذریعہ صنعا سے ریاض کی طرف داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یاد رہے کہ یہ ایک دانستہ اور منظم دشمنانہ آپریشن تھا جس کا مقصد شہریوں کی اشیاء اور شہروں کو نشانہ بنانا تھا اور گذشتہ ایک بیان میں المالکی نے اعلان کیا تھا کہ 8 بغیر پائلٹ کے بکتر بند جہاز کو روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)