کرونا کے کیس میں اضافہ اور 4 جولائی کو برطانیہ نے سانس لیاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2352896/%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-4-%D8%AC%D9%88%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%D8%B1%D8%B7%D8%A7%D9%86%DB%8C%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D9%84%DB%8C%D8%A7
کرونا کے کیس میں اضافہ اور 4 جولائی کو برطانیہ نے سانس لیا
یونین کے انتخابات کے نظام میں ترمیم کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف کل ترک بار ایسوسی ایشن کے ممبران کو ماسک پہن کر مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
کرونا کے کیس میں اضافہ اور 4 جولائی کو برطانیہ نے سانس لیا
یونین کے انتخابات کے نظام میں ترمیم کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف کل ترک بار ایسوسی ایشن کے ممبران کو ماسک پہن کر مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
کل منگل کے دن دنیا میں کورونا وائرس سے 183 ہزار نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اب کل تعداد 9.1 ملین سے تجاوز کرگئ ہے اور اموات کی تعداد 472 ہزار ہے جبکہ عالمی ادارۂ صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک ہی وقت میں کئی بڑے ممالک میں کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ ہورہا ہے اور لاتینی امریکہ کی حالت تو پریشان کن ہے اور خاص طور پر برازیل کی بالت بہت زیادہ تشویشناک ہے۔
لیکن اموات اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے کیونکہ وہاں اموات کی تعداد 120 ہزار ہے اور 310 ہزار متاثرین کی تعداد ہے۔
ایک طرف وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر لیری کیڈلو نے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ میں وبائی بیماری کی کوئی دوسری لہر نہیں ہے تو دوسری طرف جنوبی کوریا نے روزانہ کے اعتبار سے 35 سے 50 نئے کیس رونما ہونے کی صورت میں وائرس کی دوسری لہر کو تسلیم کیا ہے خاص طور پر سیول اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں یہ صورتحال ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]