ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کے معاملے کے سلسلہ میں ایک بین الاقوامی مسودہ قرارداد

اقوام متحدہ کے ذریعہ نہضہ ڈیم کے معاملے کے سلسلہ میں سلمی انداز سے اتنے اختلافات حل کرنے کے لئے غیر معمولی  کوشش کرنے اور ایک ساتھ کام کرنے کے لئے مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کو آمادہ کیا گیا ہے (روئٹر)
اقوام متحدہ کے ذریعہ نہضہ ڈیم کے معاملے کے سلسلہ میں سلمی انداز سے اتنے اختلافات حل کرنے کے لئے غیر معمولی کوشش کرنے اور ایک ساتھ کام کرنے کے لئے مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کو آمادہ کیا گیا ہے (روئٹر)
TT

ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کے معاملے سے متعلق ایک مسودہ قرارداد کے سلسلہ میں سلامتی بین الاقوامی مجلس میں مسلسل مشورے ہو رہے ہیں اور یہ سب اس وجہ سے ہو رہا ہے کیونکہ مصر اور سوڈا ناسے چالو کرنے اور اسے بھرنے کے سلسلہ میں مسلسل اعتراضات کرتے آرہے ہیں۔

اس قرارداد کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی پانی کے راستوں کے استعمال کو بین الاقوامی قانون کے قابل اطلاق اصولوں کے تحت ہونا چاہئے۔

مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کے مابین ہونے والے اس مذاکراتی عمل کا خیال کرتے ہوئے جس میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور اس میں وہ مذاکرات بھی شامل ہیں جن میں امریکہ اور ورلڈ بینک نے شرکت کی تھی اس کے مسودہ قرارداد کے عملی پیراگراف میں کہا گیا ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ از سر نو جلد مذاکرات شروع کیا جائے تاکہ ایتھوپیا کے بڑے نہضہ ڈیم کو چالو کرنے اور اسے بھرنے کے سلسلے میں باہمی مفید معاہدہ تک پہنچنا ممکن ہو سکے۔(۔۔۔)

بدھ 03 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 24 جون 2020ء شماره نمبر [15184]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]