حج انتظامات کی اسلامی تعریف

عمرہ کرتے ہوئے شیخ الازہر کو ایک فائل فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے
عمرہ کرتے ہوئے شیخ الازہر کو ایک فائل فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے
TT

حج انتظامات کی اسلامی تعریف

عمرہ کرتے ہوئے شیخ الازہر کو ایک فائل فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے
عمرہ کرتے ہوئے شیخ الازہر کو ایک فائل فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے
مملکت سعودی عرب کی جانب سے اس سال ملک کے باہے سے آنے والے حج اور عمرہ کے خواہش مند افراد کے سفر کو ملتوی کرکے ملک میں موجود مختلف ممالک کے لوگوں کے حج اور عمرہ کے انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ "کورونا" وائرس سے خدا کے گھر آنے والوں کی حفاظت کی جاسکے اور ہر جگہ اس فیصلہ کا استقبال کیا گیا ہے اور  الازہر الشریف کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کا فیصلہ دانشمندانہ اور قانونی طور پر کیا گیا ہے اور اس میں حج کے سفر کو ختم نہ کرنے، حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اپنے آپ کو تحفظ فراہم کرنے کا لحاظ کیا گیا ہے اور یہ شریعت کا ایک اہم مقصد بھی ہے۔

الازہر نے حجاج کرام کی خدمت اور ان کے تحفظ کے لئے خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز اور اس کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔(۔۔۔)

بدھ 03 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 24 جون 2020ء شماره نمبر [15184]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]