اس اجلاس کے اختتامی بیان میں ہر فرد کو اس بڑے بحران کے وقت میں قومی سطح پر سیاسی کام کرنے اور آمرانہ تحفظات اور مفادات سے بالاتر ہو جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عیسائی اپوزیشن، سابق حکومت کے سربراہوں اور "مستقبل" بلاک کی طرف سے بائیکاٹ کئے گئے اس اجلاس میں شریک افراد نے ہر طرح کی اشتعال انگیز ان مہموں کو روکنے پر اتفاق کیا ہے جو تنازعات کو ہوا دے سکتے ہیں، ان سے شہری امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور داخلی سلامتی غیر مستحکم ہو سکتی ہے جبکہ عون نے اس پر زور دیا ہے کہ سیاسی اختلافات میں امن کو قائم رکھنا ضروری ہے اور تقریروں میں اپنے سخت لہجے سے کسی فتنہ کی چنگاری کو ہوا نہیں دینا چاہئے۔(۔۔۔)
جمعہ 05 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 26 جون 2020ء شماره نمبر [15186]