بعبدا کی میٹنگ: معاشی بحران جنگ سے زیادہ خطرناک ہے

گزشتہ روز عون کی زیرصدارت قومی اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
گزشتہ روز عون کی زیرصدارت قومی اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
TT

گزشتہ روز بعبدا کے محل میں لبنانی صدر صدر جمہوریہ مائکل عون کے ذریعہ بلائے گئے قومی اجلاس کے شرکاء نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ لبنان ایک پیچیدہ، سیاسی، معاشی، معاشرتی اور صحت سے متعلق بگڑتے ہوئے بحران سے گزر رہا ہے اور انہوں نے اسے جنگ سے زیادہ خطرناک بحران قرار دیا ہے۔

اس اجلاس کے اختتامی بیان میں ہر فرد کو اس بڑے بحران کے وقت میں قومی سطح پر سیاسی کام کرنے اور آمرانہ تحفظات اور مفادات سے بالاتر ہو جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عیسائی اپوزیشن، سابق حکومت کے سربراہوں اور "مستقبل" بلاک کی طرف سے بائیکاٹ کئے گئے اس اجلاس میں شریک افراد نے ہر طرح کی اشتعال انگیز ان مہموں کو روکنے پر اتفاق کیا ہے جو تنازعات کو ہوا دے سکتے ہیں، ان سے شہری امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور داخلی سلامتی غیر مستحکم ہو سکتی ہے جبکہ عون نے اس پر زور دیا ہے کہ سیاسی اختلافات میں امن کو قائم رکھنا ضروری ہے اور تقریروں میں اپنے سخت لہجے سے کسی فتنہ کی چنگاری کو ہوا نہیں دینا چاہئے۔(۔۔۔)

جمعہ 05 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 26 جون 2020ء شماره نمبر [15186]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]