السیسی: نیل کے پانی کا مسئلہ وجود کا مسئلہ ہے

پچھلی ملاقات کے دوران مصری صدر اور جنوبی افریقہ کے ان کے ہم منصب سیرل رمفوزا کو ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے (صدارتی صفحہ)
پچھلی ملاقات کے دوران مصری صدر اور جنوبی افریقہ کے ان کے ہم منصب سیرل رمفوزا کو ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے (صدارتی صفحہ)
TT

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیل کے پانی کا مسئلہ وجود کا ایک مسئلہ ہے  اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے اپنے ہم منصب سیرل رمفوزا کے ساتھ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہضہ ڈیم کو بھرنے اور چلانے کے قواعد سے متعلق تمام فریقوں کے مابین ایک جامع معاہدہ تیار کرنے کی ضرورت ہے اور سیسی نے نیل کے پانیوں میں مصر کے حقوق کو نقصان پہنچانے والے یکطرفہ اقدامات کو دوبارہ مسترد کیا ہے۔

جبکہ فرانسیسی ایوان صدر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں نہضہ ڈیم کے معاملے پر کل پیر کے بعد مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کی شرکت کے ساتھ ایک خاص اجلاس اس مقصد کے لئے منعقد ہوگی اور کل شام کے آخر وقت تک سب امید ہی کر رہے تھے کیونکہ ویڈیو کے ذریعہ "افریقی یونین" کے دفتر کی ہنگامی میٹنگ کے نتیجے سامنے آنے والے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 06 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 27 جون 2020ء شماره نمبر [15187]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]