ہادی نے ابین میں جنگ بند کرنے اور ریاض معاہدہ پر عمل درآمد کی ہدایت کیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2360441/%DB%81%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81-%D9%BE%D8%B1-%D8%B9%D9%85%D9%84-%D8%AF%D8%B1%D8%A2%D9%85%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D8%AF%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C
ہادی نے ابین میں جنگ بند کرنے اور ریاض معاہدہ پر عمل درآمد کی ہدایت کی
گزشتہ روز ریاض میں ایک اجلاس کے دوران یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دیکھا جا سکتا ہے (سبا)
ریاض: عبد الهادي حبتور
TT
TT
ہادی نے ابین میں جنگ بند کرنے اور ریاض معاہدہ پر عمل درآمد کی ہدایت کی
گزشتہ روز ریاض میں ایک اجلاس کے دوران یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دیکھا جا سکتا ہے (سبا)
یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی منصوبے کا یکسوئی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے مقصد سے جنوب کے بحران کو حل کرنے کے لئے ابین میں جنگ بندی اور ریاض معاہدہ پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ فرقہ وارانہ، علاقائی اور متعصبانہ منصوبوں کو منظور کرنے کے لئے اسلحے اور طاقت کا سہارا لینا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
یمنی صدر نے اپنے نائب، وزیر اعظم، ان دو کے مشیر کار، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین کے سامنے سعودی غرب کے دار الحکومت میں ایک تقریر میں کہا ہے کہ ہم نے ریاض کے معاہدہ کو قبول کیا ہے اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد بغیر کسی انتخاب یا تقسیم کرنے کی ضرورت پر ہے اور ہماری پختہ یقینی کی بنیاد اس بات پر ہے کہ یہی محفوظ راستہ ہے تاکہ عارضی دارالحکومت عدن اور کچھ آزاد علاقوں میں مسلح بغاوت کی وجوہات مظاہروں اور اس کے خاتمے کے لئے کوششیں کی جائیں اور ہر چیز پر قومی مفاد ہی حاوی ہو اور حوثی بغاوت کا مقابلہ کرنے کے لئے ریاست اور اس کے فوجی، سیکیورٹی اور سول اداروں کے دائرہ کار میں سب کو جذب کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]