دنیا بھر میں کورونا کے 10 ملین افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا کے 10 ملین افراد متاثر
TT

دنیا بھر میں کورونا کے 10 ملین افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا کے 10 ملین افراد متاثر
ورلڈ میٹر کے شماریاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا میں "کورونا" سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ملین تک پہنچ گئی ہے اور چینی شہر ووہان میں پہلی بار ظاہر ہونے کے 6 ماہ بعد تقریبا نصف ملین افراد موت کے شکار ہو چکے ہیں۔

بیجنگ میں محدود پھیلاؤ کے باوجود چین اور یورپ میں اس وباء پر نسبتا قابو پا لیا گیا ہے لیکن ابھی جنوبی اور شمالی امریکہ اور ہندوستان عالمی سطح پر انفیکشن کے اوپر جانے والے رخ کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔

عرب میں پھیلاؤ مختلف ہیں جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور تیونس جیسے ممالک میں ہلاکتوں کے خاتمے اور استحکام کے بعد بندش کے سخت اقدامات کو ختم کردیا گیا ہے لیکن عراق اور جزائر میں اب بھی روزانہ واقعات ریکارڈ ہو رہے ہیں اور فلسطین میں پھیلاؤ کی دوسری لہر کی اطلاع مل رہی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 07 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 28 جون 2020ء شماره نمبر [15188]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]