کورونا اور 90 دن کی جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد منظور کرنے کی کوششیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2365131/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-90-%D8%AF%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
کورونا اور 90 دن کی جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد منظور کرنے کی کوششیں
اقوام متحدہ میں چینی مندوب لی باؤڈونگ کو دیکھا جا سکتا ہے(اقوام متحدہ)
تیونس اور فرانس سفارتی کوششوں کے سلسلہ میں آخری درجہ کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ سلامتی کونسل عالمی سطح پر وبائی امور کی ذمہ داری سے متعلق امریکہ اور چین کے مابین کئی ماہ تک جاری رہنے والے تنازعات اور الزامات کے بعد "کوویڈ ۔19" وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے بارے میں ایک قرارداد پر پاس کر سکے اور عالمی ادارۂ صحت کے ممکنہ کردار اور 90 دن تک عالمی جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کی طرف سے دی جانے والی دعوت قابل تجدید ہیں اور اس کے علاوہ اس خطرہ سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔(۔۔) سفارتی عملے نے پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران امریکی اور چینی فریقوں کی نبض کی جانچ کے لئے خاموشی سے کام کیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ منظوری کے لئے تیار ہیں یا کم از کم اس میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں کریں گے تاکہ سیکیورٹی کونسل کے جرمن صدارت کے دوران ووٹنگ کے لئے تاریخ طے کرنے سے پہلے آخری فارمولا پیش کیا جا سکے اور یاد رہے کہ یہ کام جولائی کے پورے ماہ تک جاری رہے گا۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)