عراقی فوج نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع علاقوں کو داعش کے کارندوں سے پاک کرنے کے لئے ایک بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن کا آغاز کیا ہے جبکہ عراقی وزارت داخلہ کی انٹلیجنس نے داعش کے 5 کارکنوں کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا ہے جن میں "آئی ایس آئی ایس" کے سابق رہنما ابو بکر البغدادی کی بٹالین میں سے ایک ایڈمنسٹریٹر بھی ہے۔
سیکیورٹی میڈیا سیل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ہدایت پر اور (جوائنٹ آپریشنز کمانڈ) کی نگرانی میں (بغداد آپریشن کمانڈ) صبح سویرے (پہلے روز) بغداد کے شمال میں ایک بڑے پیمانے پر فوجی سیکیورٹی آپریشن کا آغاز ہوا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 12 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 03 جولائی 2020ء شماره نمبر [15193]