بیجنگ نے "کورونا" ہاٹ اسپاٹ پر غلبہ حاصل کیا اور یورپ نے "ریموڈسیر" کو دیا اختیارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2373691/%D8%A8%DB%8C%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D9%86%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DB%81%D8%A7%D9%B9-%D8%A7%D8%B3%D9%BE%D8%A7%D9%B9-%D9%BE%D8%B1-%D8%BA%D9%84%D8%A8%DB%81-%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%D9%86%DB%92-%D8%B1%DB%8C%D9%85%D9%88%DA%88%D8%B3%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1
بیجنگ نے "کورونا" ہاٹ اسپاٹ پر غلبہ حاصل کیا اور یورپ نے "ریموڈسیر" کو دیا اختیار
گزشتہ روز ایک ٹرین اسٹیشن پر بیجنگ میں داخل ہونے سے قبل ایک ملازم کو مسافروں کی صحت سرٹیفکیٹس کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
بیجنگ نے "کورونا" ہاٹ اسپاٹ پر غلبہ حاصل کیا اور یورپ نے "ریموڈسیر" کو دیا اختیار
گزشتہ روز ایک ٹرین اسٹیشن پر بیجنگ میں داخل ہونے سے قبل ایک ملازم کو مسافروں کی صحت سرٹیفکیٹس کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایک طرف کوویڈ ۔19 کی وبا امریکہ اور ہندوستان میں پھیل رہی ہے تود وسری طرف بیجنگ آج زیادہ تر آبادی کے لئے نقل وحرکت پر لگی پابندیوں کو ہٹا رہا ہے کیونکہ وہ اس وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے جس نے 11 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور زیادہ نصف ملین سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔
فرانسیسی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بیجنگ میں پبلک سیکیورٹی بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ کم خطرہ والے علاقوں کے تمام باشندے وائرس کی جانچ کے سلسلہ میں کسی منفی نتیجہ کو ثابت کیے بغیر دار الحکومت چھوڑ سکتے ہیں اور ترجمان بان شوہونگ نے زور دے کر کہا ہے کہ بڑی نگرانی اور ٹریسنگ مہم نے وائرس کے ٹرانسمیشن چینلز کو مؤثر طریقے سے کم کردیا ہے اور حالیہ دنوں میں روزانہ تین سے بھی کم کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔