مودی نے چین کی سرحدوں سے توسیعی سیاست کے دور کے اختتام کا کیا اعلان

مودی کو کل چین کی سرحد کے قریب واقع فوجی اڈہ پر اپنے خطاب کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
مودی کو کل چین کی سرحد کے قریب واقع فوجی اڈہ پر اپنے خطاب کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

ہندوستانی وزیر اعظم نے گزشتہ روز چین وہند دونوں ممالک کے مابین ایک متنازعہ نقطہ کے قریب شمالی سرحد کے دورہ کے دوران دو ہفتوں کے تنازعات کے بعد جس میں 20 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں چین کو خبردار کیا ہے کہ توسیع پسند سیاست کا دور ختم ہو گیا ہے۔

نریندر مودی نے کل (جمعہ) کو اس خطے کا اچانک دورہ کیا اور یہ دورہ پچھلے مہینے کی اس تصادم کے بعد پہلا دورہ ہے جس میں 45 سالوں میں دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں میں پہلی بار اس طرح ہلاکت دیکھے گئی ہے اور جھڑپ کی جگہ سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر مودی نے لداخ کے ایک فوجی اڈے کا دورہ کیا اور وہ ہمسایہ لیہ علاقے کے ایک فوجی اسپتال میں بھی گئے جہاں انہوں نے زخمی ہونے والے فوجیوں کی عیادت کی۔

مودی نے چین کا نام لئے بغیر فوجی اڈہ پر ایک تقریر کے دوران کہا کہ تاریخ توسیع پسند قوتوں کی شکست یا پھر پیچھے ہٹنے کی گواہی دیتی ہے اور اب توسیعی سیاست کا دور ختم ہو گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ صدیوں سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توسیع پسندانہ سیاست نے انسانیت کو تباہ کیا ہے اور توسیع کی یہ ذہنیت ہمیشہ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ رہا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 13 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 04 جولائی 2020ء شماره نمبر [15194]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]