لبنانی بھوک سے خود کشی کی طرف بھاگ رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2373711/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%D9%88%DA%A9-%D8%B3%DB%92-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%DA%AF-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
گزشتہ روز لبنانیوں کو بیروت میں وزارت داخلہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور دائرہ میں اس پیغام کو دیکھا جا سکتا ہے جسے خودکش حملہ آور نے چھوڑا ہے (رائٹرز)
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
لبنانی بھوک سے خود کشی کی طرف بھاگ رہے ہیں
گزشتہ روز لبنانیوں کو بیروت میں وزارت داخلہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور دائرہ میں اس پیغام کو دیکھا جا سکتا ہے جسے خودکش حملہ آور نے چھوڑا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز بھوک اور بدحالی نے لبنانی شہری کو بیروت کی الحمرا اسٹریٹ پر خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ معاشی سختی سے دوچار ایک اور شخص کے قتل ہونے کی خبر نامعلوم حالات میں ریکارڈ کی گئی ہے اور زندگی کے بڑھتے ہوئے بحران کے نتیجے میں کچھ اسٹورز اور فارمیسیوں سے بنیادی ضروریات کی چوری کئے جانے کی بھی خبر مل رہی ہے۔
ع اور ہ کے نام سے موسوم 60 سال شخص کی لاش الحمرا اسٹریٹ کے فٹ پاتھ پر ملی جس کے سر میں گولی لگی تھی اور اس کے بازو میں ایک کاغذ پڑا ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ میں کافر نہیں ہوں لیکن بھوک کافر ہے اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور سوشل میڈیا کے علمبرداروں نے اس کی کزن کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھوک نے اسے خود کشی کرنے پر مجبور کیا ہے اور اس واقعے نے کچھ کارکنوں کو ملک میں بگڑتے ہوئے حالات زندگی کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)