دیاب حکومت کے ماتحت لبنان میں تیزی کے ساتھ بگاڑ کا ماحول

دیاب حکومت کے ماتحت لبنان میں تیزی کے ساتھ بگاڑ کا ماحول
TT

دیاب حکومت کے ماتحت لبنان میں تیزی کے ساتھ بگاڑ کا ماحول

دیاب حکومت کے ماتحت لبنان میں تیزی کے ساتھ بگاڑ کا ماحول
لبنانیوں کا معیار زندگی غیر معمولی طور پر خراب ہوا ہے  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور لبنانی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گر رہی ہے اور پچھلے دو ہفتوں کے دوران اجناس کی قیمتوں میں اضافہ 100 فیصد سے تجاوز کرگیا ہے اور گزشتہ سال کے آخر میں مالی بحران کے شروع ہونے کے بعد کچھ چیزوں کی قیمتوں میں تقریبا 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 
 پچھلے اکتوبر کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روزانہ کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور صارف وقت کا مقابلہ زمانہ کے ساتھ تیز ہو گیا ہے کیونکہ وہ اگلے دن اس کی قیمت میں اضافے کے خوف سے جو چیز خرید سکتا ہے اس کے خریدنے کی کوشش کر رہا ہے اور خاص طور پر تنخواہوں میں استحکام ہے اور قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور تنخواہوں کی اہمیت دن بدن کم ہو رہی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 14 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 05 جولائی 2020ء شماره نمبر [15195]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]