رجاء الجداوي کی موت کی وجہ سے مصریوں میں وسیع غم کا ماحول

رجاء الجداوي کی موت کی وجہ سے مصریوں میں وسیع غم کا ماحول
TT

رجاء الجداوي کی موت کی وجہ سے مصریوں میں وسیع غم کا ماحول

رجاء الجداوي کی موت کی وجہ سے مصریوں میں وسیع غم کا ماحول
گزشتہ اتوار کو "کورونا" وائرس سے متاثرہ مصری فنکار رجاء الجداوي کی وفات کے اعلان کے بعد مصر کی فضا میں غم ورنج کا ماحول پیدا ہو گیا اور یہ واقعہ 43 گھنٹہ تک جاری کشمکش کے بعد ہوا ہے اور یہ ایک افسوسناک ڈرامہ کی طرح سامنے آیا اور انہوں نے سینما میں فیشن اور اداکاری کے اپنے 60 سالہ کیریئر اور ٹیلی ویژن اور تھیٹر میں اپنی کارکردگی کا اختتام کیا۔
 
مصری اور عرب فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے خوبصورتی کے ستارے رجاء الجداوي کی وفات پر اپنے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے انتہائی محرک الفاظ کے ساتھ انہیں یاد کیا ہے اور ان سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے کیونکہ مرحومہ کو فنکارانہ میدان میں مقبولیت حاصل تھی اور انھیں "ایک فنکار، ایک خوبصورت ماں، مخلص اور سب کے لئے محبت کے طور پر جانا گیا ہے۔(۔۔۔)

 پیر 15 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 06 جولائی 2020ء شماره نمبر [15196]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]