پومپیو نے لبنان کو ایرانی تیل خریدنے سے کیا آگاہ

پومپیو نے لبنان کو ایرانی تیل خریدنے سے کیا آگاہ

جمعرات, 9 July, 2020 - 10:30
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو گزشتہ روز واشنگٹن میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جوابات دیتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
حزب اللہ کے ذریعہ لبنان کی حکومت پر ایران کے سامنے دباؤ ڈالنے کے جواب میں واشنگٹن کی طرف سے بڑھتی ہوئی ایک کشیدگی کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل تہران کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے بارے میں لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اس نوعیت کا معاہدہ واشنگٹن کی نگاہ میں ایران پر عائد پابندیوں کے سلسلہ میں اس  کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی اور انہوں نے اس بات کی بھی دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن دہشت گردی کی امداد کرنے والے سب سے بڑے ملک کے پاس رقم کے بہاؤ کی اجازت نہیں دے گا۔

پومپیو نے واشنگٹن میں محکمۂ خارجہ کے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم ایران کو ہر جگہ اپنے تیل برآمد کرنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور یہ اقدام حزب اللہ کے خلاف بھی ہے۔(۔۔۔)


جمعرات 18 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 09 جولائی 2020ء شماره نمبر [15199]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا