ہلا التویجری: سعودی عرب میں خواتین کی فائل پر ایک جامع گفتگوhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2382121/%DB%81%D9%84%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AA%D9%88%DB%8C%D8%AC%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88
ہلا التویجری: سعودی عرب میں خواتین کی فائل پر ایک جامع گفتگو
ڈاکٹر ہلا التویجری کو "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (تصوير: علي الظاهری)
ریاض: عهود مفرح
TT
TT
ہلا التویجری: سعودی عرب میں خواتین کی فائل پر ایک جامع گفتگو
ڈاکٹر ہلا التویجری کو "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (تصوير: علي الظاهری)
سعودی عرب میں "فیملی افیئرس کونسل" کی خاتون سکریٹری جنرل ڈاکٹر ہلا التویجری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب میں عورت کی فائل کے سلسلہ میں جامع طور پر گفتگو کی جا رہی ہے اور اسے بین الاقوامی سطح کے سب سے بہتر نظام کے مطابق کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس نظام کے مطابق ایک بھی محکمہ فائل سے متعلق نہیں ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ خواتین کے بارے میں ہر محکمہ کی خاص پالیسیاں ہیں جن کی وجہ سے انہیں ان کے تمام حقوق حاصل ہوتے ہیں۔
"الشرق الاوسط" کو بیان دیتے ہوئے ہلا التویجری نے خواتین سے متعلق تمام بین الاقوامی تنظیموں کی فائلوں میں نام نہاد "توازن" کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ یہ تصور عوامی اور خاندانی زندگی کے مابین خواتین کے توازن پر مبنی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)