ان چھ شرائط میں دمشق کا دہشت گردی کی حمایت کرنے سے باز آنا، ایران اور اس کی ملیشیاؤں کے ساتھ فوجی روابط ختم کرنا، پڑوسی ممالک کے خلاف دشمنیوں کو روکنا، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو ترک کرنا اور شام کی حکومت کی طرف سے ان حقائق کو اس انداز میں تبدیل کرنا شامل ہے جس سے بے گھر افراد اور مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس آ سکیں اور جنگی مجرموں کا محاسبہ کر سکتے ہیں۔
امریکی عہدے داروں کا خیال ہے کہ روس دمشق پر اثر انداز ہونے کے قابل ہے اور واشنگٹن کے دباؤ کی وجہ سے ماسکو چھ شرائط کے نفاذ کے بارے میں سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونے کے سلسلہ میں مجبور ہو سکتا ہے اور بصورت دیگر روس کے لئے دوسرا آپشن شامی دلدل میں ڈوبنا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 19 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 10 جولائی 2020ء شماره نمبر [15200]