الکاظمی نے الہاشمی کے قاتلوں کا محاسبہ کرنے کا کیا عہد وپیمان

الکاظمی نے الہاشمی کے قاتلوں کا محاسبہ کرنے کا کیا عہد وپیمان

جمعہ, 10 July, 2020 - 11:00
پرسو شام کے موقع پر بغداد میں الہاشمی کے خاندان کی تعزيت کے لئے تشریف لائے ہوئے الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ان لوگوں کا محاسبہ کرنے کا عزم وارادہ کیا ہے جنہوں نے گزشتہ پیر کو محقق ہشام الہاشمی کو قتل کیا ہے۔

الکاظمی نے دار الحکومت بغداد میں تعزیت کی نیت سے الہاشمی کے خاندان کی زیارت کرنے کے دوران کہا ہے کہ ہشام صرف دوست نہیں تھا بلکہ وہ ایک قومی نشان تھا اور اس کا خون ضائع نہیں ہوگا اور الکاظمی نے اس سے قبل ہاشمی کے قتل کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس معاملے میں ان کی سیاسی اور عوامی دلچسپی بدستور جاری ہے۔


مبصرین کی ایک بڑی تعداد کا یہ خیال ہے کہ الہاشمی کے قتل کا معاملہ ویسے نہیں ختم ہوگا جیسے متعدد وجوہات کی بناء پر اس سے قبل کارکنوں اور سماجی اداکاروں کے ساتھ ہوتا آرہا ہے کیونکہ مرحوم مقامی اور بیرونی سطح پر ایک ممتاز مقام ومرتبہ کے حامل تھے۔(۔۔۔)


جمعہ 19 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 10 جولائی 2020ء شماره نمبر [15200]


Related News



انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا