اردوغان نے وکلاء کے لئے متوازی یونیں عائد کردی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2387921/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88%D8%BA%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-%D9%88%DA%A9%D9%84%D8%A7%D8%A1-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%85%D8%AA%D9%88%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%A7%D8%A6%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%92
پولیس کو وکلاء کے پرتشدد مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کچھ یونین رہنماؤں کو دفاعی مارچ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے (اے ایف پی)
انقرہ: سعید عبد الرازق
TT
TT
اردوغان نے وکلاء کے لئے متوازی یونیں عائد کردی ہے
پولیس کو وکلاء کے پرتشدد مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کچھ یونین رہنماؤں کو دفاعی مارچ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے (اے ایف پی)
ترکی کے وکلاء اور ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ پارلیمنٹ کے ذریعہ بار ایسوسی ایشنوں کے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے متوازی یونین کے قیام کی اجازت دی گئی ہے جو متنازعہ قانون ہے اور اسے ان وکلاء نے اپنی یونین پر حکومت کے کنٹرول کا پیش خیمہ سمجھا ہے اور عدلیہ کی آزادی میں بڑے پیمانہ پر کمی قرار دیا ہے۔
وکلاء کے غم وغصے اور مظاہروں کے درمیان پارلیمنٹ نے کل سنیچر کی صبح ختم ہونے والے ایک اجلاس میں حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے اپنی حلیف نیشنل موومنٹ پارٹی کے تعاون سے تجویز کردہ بل پر ووٹ دیا ہے اور پارلیمنٹ کو تشکیل دینے والے 600 نائبین میں سے 251 نائبین کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)