ترکی کی طرف سے سرت کی لڑائی کی حمایت اور پرسکون ماحول کے لئے چند شرا‏ئط متعین

ترکی کی طرف سے سرت کی لڑائی کی حمایت اور پرسکون ماحول کے لئے چند شرا‏ئط متعین
TT

ترکی کی طرف سے سرت کی لڑائی کی حمایت اور پرسکون ماحول کے لئے چند شرا‏ئط متعین

ترکی کی طرف سے سرت کی لڑائی کی حمایت اور پرسکون ماحول کے لئے چند شرا‏ئط متعین
ترکی نے آئندہ سرت جنگ میں آگے بڑھنے کے لئے الوفاق کی فورسز کو اپنی حمایت دینے کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے بدلے میں اس نے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں قومی فوج کے پیچھے ہٹنے اور سرت سے علیحدگی کے ساتھ ساتھ جنگ بندی اور پرسکون ماحول کے لئے چند شرائط رکھے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو نے کہا ہے کہ الوفاق فورسز لیبیا کا سب سے بڑا فضائی دفاعی نظام رکھنے والے اسٹریٹجک ساحلی شہر سرت اور جفرہ اڈہ سے دستبردار نہیں ہونے پر قومی فوج کے خلاف اپنا حملہ دوبارہ شروع کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

جاويش اوغلو نے گزشتہ روز شائع ہونے والے برٹش فنانشل ٹائمز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک شرائط کے ساتھ الوفاق حکومت کے کسی بھی حملے کی حمایت کرے گا جب تک یہ حملہ قانونی اور منطقی ہوگا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی ہے کہ روس نے استنبول میں ہونے والے روسی اور ترک عہدیداران کے درمیان مذاکرات کے دوران مخصوص تاریخ اور اوقات میں جنگ بندی معاہدہ کا منصوبہ پیش کیا ہے لیکن الوفاق حکومت نے انقرہ کی مشاورت کے بعد سرت اور الجفرہ سے حفتر کی علیحدگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
 
پیر  22 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 13 جولائی 2020ء شماره نمبر [15203]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]