ایشیاء میں کورونا کی پابنداں دوبارہ شروع

ہانگ کانگ کی ایک ٹرین میں ماسک لگائے ہوئے مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ہانگ کانگ کی ایک ٹرین میں ماسک لگائے ہوئے مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایشیاء میں کورونا کی پابنداں دوبارہ شروع

ہانگ کانگ کی ایک ٹرین میں ماسک لگائے ہوئے مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ہانگ کانگ کی ایک ٹرین میں ماسک لگائے ہوئے مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایک طرف دنیا کے کچھ خطوں میں کورونا وائرس دوبارہ شدت کے ساتھ لوٹ آیا ہے تو دوسری طرف ان ایشیائی ممالک میں دوبارہ پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں حالیہ ہفتوں میں نسبتا پابندیاں ختم کردی گئی تھیں۔

کل آسٹریلیا کی کچھ ریاستوں نے سرحدی کنٹرول سخت کردیئے ہیں اور باروں تک رسائی محدود کردی ہیں جبکہ ڈزنی نے ہانگ کانگ میں اپنے تھیم پارک کو بند کرنے کی تیاری کرلی ہے اور دوسروں تک پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر جاپان نے بھی کیسوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی سراغ رساں کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔

اسی طرح ہندوستان نے بھی کل سے ایک ہفتہ کے لئے ملک کے نئے ٹکنالوجی کے مرکز بنگلور پر ایک بار پھر عوامی تنہائی کے اقدامات نافذ کردیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ  24 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 15 جولائی 2020ء شماره نمبر [15205]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]